سکندرآباد پولو گراؤنڈ پر تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر کی اجازت

   

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے راہ ہموار ہوچکی ہے۔ سکندرآباد بائی سن پولو گراؤنڈ میں تلنگانہ سکریٹریٹ کی تعمیر کیلئے ہائی کورٹ نے اجازت دی ہے اور ساتھ ہی سکریٹریٹ کی نئی عمارت کیلئے ضروری سفارشات مرکز کو روانہ کرنے کا بھی اپنے احکامات میں ذکر کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ تلنگانہ کیلئے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کے لئے اراضی فراہم کرنے کے متعلق فیصلہ لینے کی بھی اجازت دی ہے۔ بائی سن پولو گراؤنڈ میں نئے سکریٹریٹ کی عمارت کی تعمیر کے لئے ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اور سکریٹریٹ کیلئے پولو گراؤنڈ کی اراضی کو مختص کرنے کیلئے مرکزی حکومت سے درخواست بھی کرچکی ہے۔