سکھ قائد کے قتل میں ہندوستانی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کی تحقیقات

   

اوٹاوا : کینیڈا نے پیر کے روز ہندوستان کے ایک اعلیٰ سفارت کار کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ یہ کارروائی ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ ان کا ملک ایسے ’قابل بھروسہ الزامات‘ کی تحقیقات کر رہا ہے کہ کینیڈا میں ایک سکھ قائد کے قتل سے ہندوستان کی حکومت کا تعلق ہو سکتا ہے۔ ہندوستان میں سکھوں کے لیے الگ ملک کی تحریک ’خالصتان‘ کے حامی ہردیپ سنگھ کو 18 جون کو برٹش کولمبیا کے ایک کلچرل سینٹر کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتہ G-20 اجلاس میں، وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اس قتل کا معاملہ اٹھایا تھا اور انہیں بتایا تھا کہ ہندوستانی حکومت کا کسی طرح بھی ملوث ہونا ناقابلِ قبول ہو گا اور ان سے تحقیقات میں تعاون کے لیے کہا تھا۔
ٹرمپ کو روکنے آئندہ سال الیکشن لڑونگا : بائیڈن
نیویارک : امریکہ کے صدر جوبائیڈن 80 سال کی عمر کے باوجود اگلے سال صدارتی الیکشن میں پھر قسمت آزمائیں گے۔ امریکی صدر نے کہا اپنی عمر پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں لیکن دوبارہ انتخاب لڑ رہا ہوں کیونکہ ڈونالڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔