امرتسر۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سکھبیر سنگھ بادل کو لگاتار تیسری مرتبہ شرومنی اکالی دل کا متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا۔ پنجاب کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر 57 سالہ سکھبیر سنگھ کے نام کی تجویز ان کی پارٹی کے سینئر لیڈر طوطا سنگھ نے رکھی اور دوسرے سینئر لیڈر پریم سنگھ چندو ماجرا اور دوسروں نے تائید کی۔ شرومنی اکالی دل ہفتہ کو اپنا 99 واں یوم تاسیس بھی منا رہی ہے۔ سنہری گردوارہ پربندھک کمیٹی کامپلیکس کے تیجا سنگھ سمندری میں اس عہدہ کے لئے انتخاب منعقد ہوا۔