گرداس پور ۔ /17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سکھوں نے ایک غیرمعمولی قدم اٹھاتے ہوئے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کیا ہے ۔ 17 ویں صدی کی تاریخی مسجد کو سکھوں نے مسلمانوں کے حوالے کیا ۔ یہ مسجد 55 سال سے سکھوں کی تحویل میں تھی جو گرو کی مسجد کے نام سے مشہور ہے ۔ 400 سال پہلے سکھوں کے چھٹویں گرو کے مسلم پیروکاروں نے تعمیر کی تھی۔دونوں طبقات کے درمیان باہمی مفاہمت کے بعد یہ مسجد نماز ادا کرنے کیلئے مسلمانوں کو دی گئی ہے ۔ پنجاب وقف بورڈ کے سربراہ اخلاق احمد خان نے کہا کہ سکھ برادری نے مسلمانوں کے تعلق سے غیرمعمولی جذبہ کا اظہار کیا ہے ۔ تقسیم ہند کے بعد مسجد بند کردی گئی تھی اور اسے سکھوں نے استعمال کرنا شروع کیا تھا ۔ پنجاب کے گرداس پورضلع میں واقع سری ہرگویند پور علاقہ کی اس مسجد میں نماز ادا کی جارہی ہے ۔