سہارنپور میں کسانوں کو پرالی کے عوض آرگنک کھاد ملیگی

   

سہارنپور : اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے ڈی ایم اکھلیش سنگھ کی پہل پر کسانوں کو پرالی جلانے سے روکنے کے لئے انہیں پرالی کے بدلے آرگنک کھاد دی جائے گی۔ ہفتہ کو یہ جانکاری دیتے ہوئے چیف ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر راجیو کمار سکسینہ نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کی ہدایات کے مطابق کھیتوں میں پرالی جلانے کو روکنے کے لیے محکمہ مویشی پروری نے یہ انوکھا اقدام اٹھایا ہے ۔ اس کے تحت کسانوں کو تین ٹرالی پرالی کے بدلے ایک ٹرالی گوبر کی کھاد دی جائے گی۔