اترپردیش کے سہارنپور کے قصبہ بہٹ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین نیشنلزم کی بات کرتے ہیں لیکن وہ ہندو ازم کی بات کرتے ہیں۔ دھرم سنسد کے نام پر مسلمانوں کے قتل کی کھلی دھمکی دی جاتی ہے لیکن حکومت خاموشی رہتی ہے، جس سے صاف ہو جاتا ہے کہ اس طرح کی بیان بیازی کرنے والے عناصر کو حکومت کی شہ حاصل ہے۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہم ان دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں بلکہ ہم ملک کی جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لئے لڑتے رہے گیں۔ ہم انڈین نیشنلزم کی بات کرتے ہیں لیکن وزیر اعظم مودی ہندو نیشنلزم کی بات کرتے ہیں جس سے اس حکومت کا ایجنڈہ صاف ہو جاتا ہے۔