دھوکہ دہی کا کیس درج کرایا
نئی دہلی۔ 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آرتی سہواگ کا الزام ہے کہ ان کے بزنس پارٹنرنے فرضی دستخط کے ذریعہ 4.5 کروڑروپئے کا لون لے لیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے سابق سلامی بلے باز ویریندرسہواگ کی بیوی آرتی نے اپنے بزنس پارٹنرپرکیس کردیا ہے۔ آرتی کا الزام ہے کہ ان کے بزنس پارٹنرنے فرضی دستکط کے ذریعہ 4.5 کروڑروپئے کا لون لے لیاہے۔ پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ ایس ایم جی کے ایگرو میں شریک آرتی سہواگ نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے لکھن پال پرموٹرس اینڈ بلڈرس پرائیویٹ لمیٹیڈ نام کی کمپنی سے ان کے فرضی دستخط کی وجہ سے 4.5 کروڑ روپئے کا لون لیا ہے۔اپنی شکایت میں آرتی نے کہا ہے کہ شراکت داروں نے دیگرکمپنی کو ان کے شوہرکا نام لے کرمتاثرکیا۔ ایک سینئرپولیس افسرنے کہا ‘انہوں نے شکایت درج کرائی ہے کہ ملزم نے سب کچھ بغیران سے پوچھے کیا۔ انہوں نے ہی الزام لگایا ہے کہ ملزم نے ان کا فرضی دستخط کرکے لون لیا۔ آرتی کی شکایت کے بعد آئی پی سی کی دفعہ کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے اورجانچ جاری ہے’۔لون لینے کے بعد کمپنی نے اسے ادا بھی نہیں کیا۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ ‘لون نہ ادا کرنے کی وجہ سے قرض دہندہ نے عدالت میں شکایت درج کرادی۔ سماعت کے دوران جب آرتی سہواگ نے اپنے دستخط دیکھے تووہ حیران رہ گئی کیونکہ انہوں نے کبھی دستخط نہیں کئے تھے’۔ پولیس نے دھوکہ دہی، جعل سازی، جعلی دستاویز استعمال کرنے کے معاملے درج کئے ہیں۔ واضح رہے کہ ویریندرسہواگ اورآرتی کی شادی 2004 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے ہیں۔ سہواگ ابھی کرکٹ عالمی کپ 2019 ء کی کمنٹری کیلئے برطانیہ گئے ہوئے ہیں۔