واشنگٹن، 12 جون (یو این آئی) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو خفیہ معلومات افشا کرنے کے الزام میں 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی ذرائع ا بلاغ کے مطابق امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔رپورٹس کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
انگولا میں بارش ، دو بچوں کی موت
لوانڈہ، 12 جون (یو این آئی) انگولا کے شمالی صوبے اوئیگے میں شدید بارشوں کی وجہ سے تین دنوں میں کم از کم دو بچوں کی موت ہو گئی ہے اور دو ہزار خاندانوں کو بجلی کی کٹوتی سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔انگولا پریس ایجنسی (اے این جی او پی) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔سول پروٹیکشن اینڈ فائر سروس کے ڈپٹی کمانڈر انتونیو سیماو نے بتایا کہ یہ اموات ڈمبا اور اوئیگے شہروں میں ہوئیں جہاں تیز ہواؤں اور اولے پڑنے کے ساتھ غیر متوقع بارش سے لوگ بے حال ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ خشک موسم میں یہ غیر معمولی واقعہ ہے ۔