حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (CSIR) کا 76 واں فاؤنڈیشن ڈے یہاں حبشی گوڑہ میں واقع سی ایس آئی آر ۔ نیشنل جیوفزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ’اوپن ڈے‘ کے طور پر منایا گیا۔ جس میں دن بھر کی سرگرمیوں میں آر اینڈ ڈی ورکس اینڈ کیپبلٹیز گیس ہائیڈریٹس کی فیلڈس میں اس انسٹی ٹیوٹ کے کارناموں کی نمائش کی گئی۔ اس پروگرام میں تقریباً 8500 سائنس میں دلچسپی رکھنے والوں جن میں زیادہ تر اسکول، کالج طلبہ نے شرکت کی اور قدرتی وسائل کی کھوج کے لئے سائنٹفک ٹکنکس کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس سال کا سی ایس آئی آر فاؤنڈیشن لکچر مشہور سائنس داں پدما شری پروفیسر گوردھن مہتا نے دیا۔