سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا کی عوامی پدیاترا میں کسانوں سے ملاقات

   

فصلوں کو نقصانات کا جائزہ، حکومت سے دھان کی خریدی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے قائد بھٹی وکرامارکا نے عوامی مارچ کے تحت اپنی پد یاترا کو جاری رکھتے ہوئے آج مدیرا اسمبلی حلقہ کے کومٹی گوڑم منڈل کے مختلف مواضعات کا دورہ کیا اور کسانوں سے ملاقات کی۔ کسان پیداوار کی عدم خریدی کے باعث کافی پریشان ہیں۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیداوار کی خریدی کے لئے کانگریس پارٹی جدوجہد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے قرض حاصل کرتے ہوئے فصلوں کو اگایا تھا اور اب وہ قرض ادا کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ مرکز اور ریاستی حکومت کے رویہ سے کسانوں کی مشکلات میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کسان فصلوں کی امدادی قیمت سے محروم ہے۔ اسمبلی میں اس مسئلہ پر حکومت مباحث کے لئے تیار نہیں تھی۔ بھٹی وکرامارکا نے کہا کہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس محض 7 دن کے لئے برائے نام طلب کیا گیا جس میں عوامی مسائل کی یکسوئی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ بھٹی وکرامارکا نے مختلف کھیتوں کا دورہ کرتے ہوئے فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ کے تمام اضلاع کے دورہ کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ر