یلاریڈی 9 ؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کانگریسی ارکان اسمبلی کی غیر قانونی انضمام کو لیکر سی ایل پی لیڈر مسٹر بھٹی وکرامار کی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی یلاریڈی کانگریسی قائدین نے حیدرآباد پہنچ کر تائید کی اور 12 ارکان اسمبلی کے ٹی آر ایس میں انضمام کی شدید مذمت کرتے ہوئے یلاریڈی کانگریس قائد مسٹر سبھاش ریڈی نے بھوک ہڑتال کر رہے قائدین سے ملاقات کی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ زیڈ پی ٹی سی مسٹر منوہر ریڈی نے بھی حیدرآباد پہنچ کر بھوک ہڑتال کر رہے کانگریسی قائدین کی تائید کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے ظالمانہ رویہ کی مذمت کی ۔ اور ارکان کے انضمام کو غیر جمہوری بتایا ۔ ٹی آر ایس کی آغوش میں پناہ لینی ہو تو پہلے عہدہ سے مستعفی ہوں جو کانگریس کے نام پر عوام نے نواز ا ہے ۔ مسٹر منوہر ریڈی نے تلنگانہ سرکار کے اس رویہ کو غیر درست اور جارحانہ بتایا۔ اس موقع پر انہوں نے مسٹر بھٹی وکرامارکا اور محمد علی شبیر سے ملاقات کی ان کے ہمراہ کیلاش سرینواس بھی موجود تھے ۔
