سی اے اے اور این آر سی کے خلاف آج گلبرگہ میں احتجاجی جلسہ

   

گلبرگہ 11جنوری : ( سیاست نیوز ) ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے منظور کردہ سی اے اے اور این آر سی قانون واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج 12جنوری کو وشویشوریا بھون نزد عدالت گلبرگہ میںسوشلسٹ یونٹی سنٹر آف انڈیا (ایس یو سی آئی ، کمیونسٹ) کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ بوقت 11.30بجے دن منعقد کیا جارہا ہے ۔ مسرز محمد علی بخاری فاروق پنجہ ، محمد حسام الدین رضا اور ڈاکٹر محمد عرفان مہاگاویں کی اطلاع کے بموجب مقررین میںسابق آئی اے ایس آفیسر ششی کانت سینتھل ، جناب ظہیر الدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، حیدرآباد شامل ہیں اور محترمہ کے اما ریاستی سیکریٹری ایس یو سی آئی (کمیونسٹ ) بھی اس جلسہ سے خطاب کریں گی ۔ عوام سے بھاری تعداد میں جلسہ میںشریک ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔