٭ فلم ساز مہیش بھٹ کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عہد کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون امتیازات پر مبنی ہے اور دستوری اقدار کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ثابت کرنے کیلئے اگر دستاویزات طلب کئے گئے تو وہ کوئی دستاویز داخل نہیں کریں گے ۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔