سی اے اے دنیا کا اہم انسانی حقوق قانون : روپا گنگولی

   

نئی دہلی 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی نے کہاکہ شہریت ترمیمی قانون کو دنیا کا سب سے اہم ترین انسانی حقوق قانون سمجھنا چاہئے۔ سی اے اے کے ہندوستانی شہریوں پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ اپوزیشن پارٹیاں جھوٹ پھیلارہی ہیں اور عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ روپا گنگولی نے مزید کہاکہ اس مسئلہ پر تمام چیخ و پکار کے باوجود حقیقت یہ ہے کہ سی اے اے انسانیت کی علامت بن کر باقی رہے گا۔