سی اے اے سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کے پیچھے بیرونی طاقتیں : راجناتھ سنگھ

,

   

نئی دہلی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ان کا احساس ہیکہ بیرون طاقتیں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف عوام کو گمراہ کرتے ہوئے ہندوستان کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ دہلی کے جگن پورہ اسمبلی حلقہ میں انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے اس بات کو دہرایا کہ شہریت ترمیمی قانون کسی بھی ہندوستانی مسلمان کی شہریت چھیننے کیلئے نہیں ہے لیکن اس مسئلہ پر ان کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے بشمول کسی بھی ہندوستانی کی شہریت اس قانون کی وجہ سے ختم نہیں ہوگی۔ اس مسئلہ پر عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے اور ان کا خیال ہیکہ اس کے پیچھے بیرونی طاقتیں ہیں جو ہندوستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ہندو ملک نہیں ہے بلکہ یہ سیکولر مملکت ہے۔ کچھ لوگ نفرت کی سیاہی کے ذریعہ اس ملک کی تاریخ لکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔