سی اے اے :مظفر نگر میں ریکوری کی کارروائی شروع

   

لکھنؤ۔ 13 فروری(سیاست ڈاٹ کام)شہریت(ترمیمی)قانون اور مجوزہ این آر سی و این پی آر کے خلاف گذشتہ 20 دسمبر کو مظفر نگر میں ہونے والے احتجاج کے دوران عوامی پراپرٹی کے نقصانات کا تخمینہ لگا کرضلع انتظامیہ نے 53 افراد سے 23 لاکھ روپئے کے نقصانات کی تلافی کی کاروائی شروع کردی ہے ۔ایک مہینے قبل مظفر نگر ضلع انتظامیہ نے 57 افراد کے خلاف مبینہ طور پر احتجاج میں ملوث ہونے کے پاداش میں نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا کہ آخر ان سے 20 دسمبر کو احتجاج کے دوران ہونے والے عوامی پراپرٹی کے نقصانات کی تلافی کیوں نہ کی جائے ۔