سی اے اے پر وزیراعظم سے بات چیت کیلئے تیار: ممتا

,

   

قانون سے دستبرداری شرط، چیف منسٹر مغربی بنگال کا اعلان
کولکتہ ۔28جنوری( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج کہا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ شہریت ترمیمی قانون کے مسئلہ پر بات چیت کیلئے تیار ہیںلیکن مرکز کو پہلے یہ متنازعہ قانون واپس لینا ہوگا ۔ ممتابنرجی نے کہا کہ مرکز کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرنا اپوزیشن پارٹیوں کو قوم دشمن نہیں بناتا ہے اور دہرایا کہ وہ اپنی ریاست میں سی اے اے ، این آر سی یا این پی آر پر عمل آوری نہیں کریں گی ۔ بی جے پی کی کٹر نقاد ممتابنرجی پینٹنگس کے ذریعہ سی اے اے کے خلاف احتجاجی پروگرام سے خطاب کررہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بات چیت کیلئے تیار ہیں ، اچھی بات ہے لیکن شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے ) کو پہلے منسوخ کرنا چاہیئے ۔ انہوں( مرکز) نے کشمیر اور سی اے اے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل کوئی کُل جماعتی اجلاس طلب نہیں کیا تھا ۔ ہم بات چیت کیلئے ضرور تیار ہیں لیکن شہریت ترمیمی قانون سے پہلے دستبرداری ہونا چاہیئے ۔