سی اے اے کیخلاف خواتین کا آج اندرا پارک پر دھرنا

   

حیدرآباد۔23فبروری (سیاست نیوز)ایس سی‘ ایس ٹی ‘ بی سی ‘ مسلم فرنٹ کا24فبروری ‘ بروز پیر 10بجے دن تادوپہر 2بجے اندرا پارک دھرنا چوک پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف خواتین کا احتجاجی دھرنا منعقد ہوگا جس میںشہر حیدرآباد کی سرکردہ خواتین شرکت کریں گے۔ انقلابی شاعر غدر‘پی او ڈبلیو کی شریمتی سندھیا‘ سماجی جہدکار اور انقلابی گلوکارہ ویملا‘ سماجی کارکن اور ممتاز وکیل جیا وندیالیا‘مسلم پرسنل لاء بورڈ شعبہ خواتین کی کنونیر محترمہ اسماء زہرہ‘ محترمہ خالد ہ پروین‘ محترمہ عقیلہ خاموشی‘ محترمہ رفیع نوشین‘ شریمتی شاملہ‘ شریمتی لکشمی دیوی بامسیف‘شیراز آمینہ خان‘ عظمی شاکر‘ جسوین جیرات‘خدیجہ مہوین ‘شہناز اعجاز کے علاوہ دیگر خواتین بھی اس احتجاجی دھرنے میںشرکت کے ذریعہ اپنے جذبات کا اظہار کریں گے۔ چیرمن فرنٹ ثناء اللہ خان نے شہر تمام سکیولر ذہن کی حامل خواتین اور مرد حضرات سے اپیل کی ہے۔