نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے منعقد کرنے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا منصوبہ ہے۔ اس بات کا خلاصہ ملک کی انٹیلی جنس نے کیا ہے۔ انگریزی نیوز کی ویب سائٹ زی نیوز نے یہ بات بتائی۔ زی نیوز کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) نے اس قانون کے خلاف 5000 مقامات پر احتجاجی مظاہرے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
— syed Mohammed (@SyedMohammed71) February 10, 2020
اس کے علاوہ گھر گھر مہم کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ اس موقع پر ”کاغذ نہیں دکھائیں گے“ مہم بھی چلائی جائے گی۔ زی نیوز کے مطابق اس مہم کا کچھ اثر جنوبی ہند کے ریاستوں آندھراپردیش و کرناٹک میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ریاستوں میں مسلمان سرکاری حکام کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں۔