ممبئی۔13 فروری (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے کی جانب سے رافیل معاملت پر سی اے جی نے جو رپورٹ پیش کی ہے جس میں کہا گیا کہ یو پی اے کی 2007 ء معاملت سے سستی معاملت طے کی گئی ہے۔ این سی پی نے اس رپورٹ کی تصدیق کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے اور یہ رپورٹ سی اے جی راجیو مہرشی نے بحیثیت سابقہ فینانس سکریٹری دی ہے۔ یہ رپورٹ جو آج پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہے میں کہا گیاہ ے کہ یو پی اے کی 2007ء معاملت کی بہ نسبت این ڈی اے حکومت نے 2.86 فیصدی کم قیمت پر سودا طے کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان کی مخصوص ضروریات کے لیے یہ سودے بازی 17. فیصد سستی ہے ۔ این سی پی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی انکوائری پر دوسرے پارٹیوں کے ساتھ زور دے رہی ہے کہا کہ سی اے جی مہارشی اس وقت کے مرکزی فینانس سکریٹری رہے تھے جس وقت یہ معاملت فرانس کے ساتھ طے کی جارہی تھی۔ این سی پی ترجمان سنجئے تٹ کارے نے کہا کہ جب مہارشی خود معاملات کی راز دار ہیں۔