سی اے جی نے اپنے آپ کو مذاق بنانے کی اجازت دیدی: چدمبرم

   

نئی دہلی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے جمعرات کے دن سی اے جی رپورٹ پر رافیل سودے کے بارے میں ہے ’’بیکار‘‘ کہتے ہوئے تنقید کی۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس ادارہ نے اپنے آپ کو ’’مذاق‘‘ بنانے کی اجازت دے دی ہے۔ رپورٹ میں مفید معلومات یا اخذ کیا ہوا نتیجہ اور اس کا مقصد صداقت کو چھپانا ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ سینئر کانگریس قائد نے کہاکہ اُن کی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اِس سودے کی تحقیقات کرے اور اِس کے پاس ہی اختیار ہوگا کہ تمام متعلقہ ریکارڈ طلب کرسکے۔ سی اے جی کوئی دیوتا نہیں ہے یہ کہتے ہوئے اُنھوں نے برسر اقتدار بی جے پی کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور کہاکہ قومی آڈیٹر کی رپورٹ کو حرف آخر ہونا چاہئے لیکن اِس سودے کے بارے میں ایسا نہیں ہے۔