سی بی آئی اور ای ڈی کے کارروائیوں کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا جھٹکا، سپریم کورٹ نے عرضی خارج کی

   

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگانے والی 14 فریقوں کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔ درخواست میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے خلاف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے من مانے استعمال کا الزام لگایا گیا تھا اور مستقبل کے لئے رہنما خطوط کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا بھی بینچ کا حصہ تھے۔اپوزیشن کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا کہ 2014 سے اپوزیشن کے لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 885 استغاثہ کی شکایات درج کی گئی ہیں، صرف 23 کو سزا ملی ۔ 2004 سے 2014 تک… تقریباً آدھی آدھی جانچ ہوئی ہے۔ اس پر سی جے آئی نے کہا کہ ہندوستان میں سزا کی شرح بہت کم ہے۔