مغربی بنگلا کل شام سے سیاسی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے اور وہاں پر زبردست سیاسی ڈرامہ جاری ہے ۔ ویزر اعلی ممتا بنرجی دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ان کے وزراء اور ارکان اسمبلی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں ۔ ادھر ذرائع کے مطابق سی بی آئی اور ریاستی حکومت کا اگلا قدم سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ اور کھٹانا ہوگا۔ ادھر ترنمول کانگریس کے کارکنان نے مرکز اور مودی کے خلاف ریل روکو مہم شروع کر دی ہے۔
کولکاتا میں کل اس وقت انتہائی سنگین صورتحال پیدا ہو گئی جب مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی مرکز کے خلاف سڑک پر آ کر دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں ۔ بی جے پی اور ترنمول کانگریس پارٹی دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہی ہیں لیکن جو کولکاتا میں دیکھنے میں آیا ویسا ملک میں پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے ۔ ممتا بنرجی شہر کے پولس کمشنر کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کے چھاپہ مارنے کی کوشش کے خلاف احتجاج میں دھرنا پر بیٹھی ہیں۔ ممتا بنرجی نے صاف کہا ہے کہ کیونکہ وہ مودی حکومت کے خلاف حزب اختلاف کو متحد کرنے میں پیش پیش ہیں اس لئے مودی اور شاہ کی جوڑی ان کی حکومت کے خلاف سی بی آئی کا استعمال کر رہی ہے۔