کولکاتا: ریاستی حکومت مغربی بنگال میں انتخابات کے بعد کے تشدد کی سی بی آئی تحقیقات کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سی بی آئی مرکز کے اشارے پر کام کرتی ہے۔ اس سے کسی منصفانہ تفتیش کی توقع نہیں ہے۔ ایجنسی صرف ترنمول کانگریس کے لیڈران اور کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے۔19 اگست کو کلکتہ ہائی کورٹ نے ایک بڑافیصلہ دیتے ہوئے مغربی بنگال تشدد کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کی۔