نئی دہلی۔ سی بی ایس سی اور آئی سی ایس سی کے دسویں اور بارہویں کے ماباقی امتحانات کورونا وائرس وباء کے باعث منسوخ کردیئے گئے ہیں جو یکم تا 15 جولائی کے دوران منعقد ہونے والے تھے۔ بورڈ نے آج سپریم کورٹ کو یہ اطلاع دی۔ سی بی ایس ای بورڈ کے بارہویں کے امتحانات کیلئے اختیار دیا گیا ہے کہ وہ منعقد کریں یا اسسمنٹ کی بنیاد پر گزشتہ تین انٹرنل امتحانات کی کارکردگی کے مطابق فیصلہ کریں۔ سالیسیٹر جنرل توشار مہتا حکومت کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ ان امتحان کو لیکر سرپرستوں میں تشویش تھی۔
