سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ جرائم پر قابو

   

راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے افتتاح کیا
شمس آباد : شمس آباد منڈل کے موضع نرکھوڈہ میں راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح انجام دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ جرائم پرقابو پایا جاسکتا ہے۔ مجرمین میں خوف بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے کافی حد تک جرائم میں کمی ہوئی ہے۔ تلنگانہ حکومت بھی جرائم کے خاتمہ کیلئے کام کررہی ہیں۔ جرائم سے پاک ریاست بنانے کیلئے پولیس کو بھی ہدایت دے چکی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنایا جاسکے۔ شمس آباد اے سی پی بھاسکر نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کو ہر مقام پر لگایا جائے گا جس سے تمام راستوں پر نگاہ رکھی جائے جس سے جرائم میں کمی ہوگی اور مجرمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔ اس موقع پر ڈی وجیا منڈل پریشد صدر، ضلع پریشد ممبر، کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر، گڈم شیکھر یادو کانگریس منڈل صدر، ایس سدولو نرکھوڈہ سرپنچ، آر گنیش گپتا، مہیندر ریڈی، وینکٹیش گوڑ، موہن راؤ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔