سی وی آنند نے سٹی پولیس کمشنر کی ذمہ داری سنبھال لی

   

عوام کیلئے فرینڈلی پولیسنگ اور مجرمین کیلئے سخت پولیسنگ کا عزم

حیدرآباد : 9ستمبر ( سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس کمشنر کی حیثیت سے سی وی آنند نے آج ذمہ داری سنبھالی ۔ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سال میں تین کمشنرس کا تبادلہ کیا گیا اور سی وی آنند کو دوسری مرتبہ موقع دیا گیا ۔ مسٹر سی وی آنند کو شہر میں پولیسنگ کا کافی تجربہ ہے ۔ الیکشن کے موقع پر آنند کا تبادلہ کردیا گیا تھا جس کے بعد گیارہ ماہ کے عرصہ میں کمشنرس سندیپ شنڈلیہ اور سرینواس ریڈی نے خدمات انجام دی تھیں حالانکہ موجودہ ڈائرکٹر جنرل پولیس سے سی وی آنند ایک سال مرکز اور تلنگانہ میں مہاراشٹرا طرز کی پالیسی کو اختیار کیا گیا جہاں ممبئی کمشنر مہاراشٹرا ڈی جی پی سے سینئر ہوا کرتے ہیں ۔ اپنے عہدے کا آج جائزہ لینے کے بعد سی وی آنند نے کہا کہ امن و ضبط کی صورتحال کو برقرار رکھنے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ سی وی آنند نے شہر کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے ہر ممکن اقدامات کاتیقن دیا اور کہا کہ فرینڈلی پولیسنگ جاری رہی گی ۔ کمشنر پولیس نے کہا کہ فرینڈلی پولیسنگ محکمہ کا حصہ ہے جبکہ انہوں نے مجرمین کو سخت پیغام جاری کرکے کہا کہ مجرمین اور مجرم پیشہ افراد کے ساتھ سخت پولیسنگ کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ گنیش تہوار کے دوران پولیس کی جانب سے مکمل اور سخت چوکسی برتی جائے گی اور تہوار پرامن رہے گا۔ ع