سی پی آئی کی مجوزہ مہاگٹھ بندھن میں شامل کرنے کی درخواست

   

رانچی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سی پی آئی لیڈر ڈی راجہ نے جے ایم ایم کے کارگذار صدر ہیمنت سورین سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ مجوزہ مہا گٹھ بندھن میں سی پی آئی کو بھی شامل کرلیا جائے اور اسے ہزاری باغ لوک سبھا نشست دی جائے۔ ڈی راجہ نے سورین سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ سورین نے کہا کہ وہ جھارکھنڈ میں بائیں بازو کو عظیم اتحاد میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ دو دن قبل بائیں بازو کی پارٹیوں نے فیصلہ کیا تھا کہ ریاست میں 14 لوک سبھا نشستوں میں سے 3 پر مقابلہ کیا جائے۔