جے پور : راجستھان میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آی-ایم)نے کسان جدوجہد کوآرڈیننس کمیٹی اوردیگر تنظیموں کے ذریعہ پارلیمنٹ میں منظورشدہ زرعی قوانین کے خلاف منعقد بھارت بند کی حمایت کی ہے ۔سی پی ایم جے پور ضلع سکریٹری سمترا چوپڑا نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے خلاف جمعہ کو منعقد کسانوں کو بھارت بند کا سی پی ایم حمایت کرتی ہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت نے جمہوریت و ملک کے وفاقی ڈھانچے کو طاق پر رکھ کر بل پارلیمنٹ میں منظور کرکے طویل جدوجہد سے حاصل کیے گئے مزدورقوانین کو ختم کرکے چارلیبر کوڈ بناکر اپنا کسان مزدور اور عوام مخالف کردار بے نقاب کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی پی ایم مرکزی حکومت کے ان اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کی پرزورمخالفت کرتی ہے ۔