سیئرالیون کے اسلحہ گودام پر حملے،19ہلاک

   

سیئر الیون : سیئرا لیون میں گزشتہ دنوں ایک فوجی چھاونی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوجی ترجمان عیسی بانگورا نے بتایا ہے کہ دارالحکومت فروی ٹاون میں واقع ولبر فورس نامی فوجی چھاونی کے اسلحہ گودام پر مسلح حملے میں 13 فوجیوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت 19 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو چکے ہیں۔ فری ٹاون میں واقع ولبر فورس فوجی چھاونی کے اسلحہ گودام پر دو روز قبل بعض نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کرتیہوئے متعدد قیدیوں کو آزاد کروا لیا تھا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے ملک بحر میں جزقی کرفیو لگا دیا تھا۔ ملکی صدر جولیس مادا بیو نے وقوم سے خطاب میں عوام سے پر سکون رہنے کی تلقین کرتے ہوئے تایا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔