جکارتہ : انڈونیشیا میں سیاحتی ہیلی کاپٹر تار میں پھنس کر گرگیا،تاہم حادثہ میں مسافر محفوظ رہے۔ خبررساں اداروںکے مطابق ہیلی کاپٹر میں 2 آسٹریلوی اور 3انڈونیشی شہری موجود تھے ،جو بالی شہر میں سیر وتفریح کے لیے بک کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم کو روانہ کردیا گیا اور ہیلی کاپٹر میں سوار افرادکو بحفاظت منتقل کرد یا گیا۔