سیاحوں کو گھروں میں قیام اور تفریح کا موقع، رہنمایانہ خطوط کی اجرائی

   

Ferty9 Clinic

تلنگانہ کی تہذیب کو اجاگر کرنے حکومت سے سیاحتی پالیسی متعارف
حیدرآباد۔15۔نومبر(سیاست نیوز) سیاحت کے لئے تلنگانہ پہنچنے والے سیاح اب تلنگانہ کے مختلف اضلاع ‘ شہری و دیہی علاقوں میں موجود مکینوں کے ساتھ رہ پائیں گے تاکہ عالمی سطح پر تلنگانہ کی تہذیب کو فروغ دیا جاسکے۔ محکمہ سیاحت حکومت تلنگانہ کی جانب سے تیار کی جانے والی پالیسی کے مطابق سیاحوں کو پاک و صاف ماحول میں’’گھر میں قیام‘‘ اور مقامی عوام کے ساتھ تفریح کا موقع فراہم کرنے کے لئے تیار کئے گئے منصوبہ کا حصہ بننے اور اس منصوبہ میں سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ www.tourism.telangana.gov.in پر محکمہ سیاحت کی جانب سے اس سلسلہ میں تمام تر تفصیلات پیش کی ہیں ۔ گھروں میں سیاحوں کو قیام کی سہولت فراہم کرنے کے سلسلہ میں تیار کئے گئے منصوبہ کے مطابق پاک و صاف ماحول اور مکانات کو اس اسکیم میں شامل کرنے کے سلسلہ میں دو مختلف زمرے تیار کئے گئے ہیں اور ان میں سلور 2000 روپئے اور گولڈ 4000 روپئے رکھی گئی اس فیس کی ادائیگی کے علاوہ رہنمایانہ خطوط کے متعلق تمام تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ حکومت تلنگانہ کے محکمہ سیاحت کی جانب سے تیار کئے جانے والے اس منصوبہ کا مقصد تلنگانہ کی تہذیب کو دنیا کے سامنے پیش کرنا اور سیاحوں کو تلنگانہ تہذیب کا تجربہ کروانے کے علاوہ تلنگانہ کے پکوان اور اشیائے خوردونوش جو گھروں میں تیار کئے جاتے ہیں ان سے لطف اندوز کرواتے ہوئے انہیں واقف کروانا ہے۔3