’سیارہ‘ میں شاہ رخ ہوتے تو فلم فلاپ ہوجاتی: ورون

   

ممبئی ، 16 اگست (ایجنسیز) فلم ’سیارہ‘ میں نظر آنے والے اداکار ورون بڈولہ ان دنوں فلم کی کامیابی پر اپنے خیالات کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ ورون کا کہنا ہے کہ فلموں کو ہٹ کرنے کیلئے اب بڑے ستاروں کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل کیلئے نین دیپ رکشٹ کے ساتھ انٹرویو میں ورون بڈولہ نے کہا کہ پروجیکٹ کا پیمانہ ستارے کی ضرورت کا تعین کرتا ہے۔ ورون نے شاہ رخ خان کے سوپر اسٹارڈم کا موازنہ اہان پانڈے سے کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’سیارہ‘ نے ثابت کر دیا ہے کہ ناظرین کو اب ستاروں کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ اہان پانڈے کو فلم ’جوان‘ میں ڈال دو، ’جوان‘ فلاپ ہو جائے گی۔ شاہ رخ خان کو ’سیارہ‘ میں کاسٹ کردو، ’سیارہ‘ فلاپ ہوجائے گی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ شاہ رخ خان کے اسٹارڈم کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وہ ’سیارہ‘ کیلئے بہت بڑے ہیں۔ اہان کے بارے میں ورون نے کہا کہ نوجوان اداکار کے پاس ’جوان‘ جیسی فلم کو چلانے کیلئے متاثر کن شخصیت نہیں ہوگی۔ ’سیارہ‘ میں اہان پانڈے اور انیت پڈا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ورون بڈولہ نے اہان کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ ورون فلم ’وار 2‘ کا بھی حصہ ہیں۔