جناب عامر علی خان کی صدارت میں 15 جنوری کو انعقاد
حیدرآباد ۔ 11 جنوری (سیاست نیوز) مسلم لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام ’’دو بہ دو ملاقات پروگرام‘‘ چہارشنبہ 15 جنوری 2025ء ریڈروز پیالیس روبرو حج ہاؤز نامپلی حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ 139 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کی صدارت جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست و رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ کریں گے۔ سیاست اور ملت فنڈ کے یہ دو بہ دو ملاقات پروگرام ان والدین و سرپرستوں کیلئے آسانیاں فراہم کررہے ہیں جو اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے ضمن میں پریشان ہیں۔ اس پروگرام میں کونسلرس کے ذریعہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے والدین کو رشتوں کے ڈھونڈنے میں مدد کی جاتی ہے جہاں تعلیمی قابلیت یعنی میڈیسن، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، ایم بی اے، ایم سی اے، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و فاضل کے علاوہ تاخیر سے شادی، عقدثانی اور معذورین کیلئے بھی کاونٹر رہے گا۔ جو والدین اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں پہلی مرتبہ شریک ہوں گے، انہیں اپنے ساتھ لڑکے و لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ادا کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں رجسٹریشن کارڈ دیا جائے گا جس کی میعاد مدت ایک سال رہے گی۔ وہ اسی کارڈ کی مدد سے دفتر ملت فنڈ احاطہ روزنامہ سیاست جواہر لعل نہرو روڈ پر 10 بجے دن تا 4 بجے شام تک پہنچ کر رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی بھی سہولت رہے گی جس کیلئے انہیں علحدہ طور پر آن لائن رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ اس کی مدد سے وہ رشتوں کو اپنے گھر بیٹھے دیکھ سکتے ہیں۔ پروگرام کے وقت مقررہ پر پہنچیں اور آخر وقت تک پروگرام میں رہیں تاکہ ایک دوسرے سے ملاقات ہو اور رشتہ کیلئے بات چیت بھی ہو۔ مزید تفصیلات جناب سید خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبرات 7207244144 ، 7207524803 ، 9391160364 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔