سیاست اور کانٹینینٹل ہاسپٹل کے زیر اہتمام اتوار کو مفت ہیلت کیمپ

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) روزنامہ سیاست اور کانٹیننٹل ہاسپٹل کی جانب سے مفت ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ 8 اکتوبر بروز اتوار عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں مفت ہیلت کیمپ کا آغاز صبح 10 بجے ہوگا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گا ۔ اس مفت ہیلت کیمپ میں امراض قلب نسوانی امراض، پھیپھڑوں کے مسائل و امراض ، کینسر، بلڈ پریشر ، رینڈم بلڈ شوگر، 2D ایکو ، قد اور وزن کے مسائل و امراض کی مفت تشخیص کی جائیگی ۔ عوام بالخصوص پرانے شہر کیعوام کو سہولت کیلئے یہ مفت کیمپ عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس ہیلت کیمپ میں ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرس موجود رہیں گے ۔ روزنامہ سیاست اور کانٹیننٹل ہاسپٹل نے اس ہیلت کیمپ سے استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7337320341 رابطہ پیدا کریں۔