سیاست ایجوکیشن فیئر 2023 آج آخری دن

   

حیدرآباد 25 جون (سیاست نیوز) سیاست ایجوکیشن فیئر کا آج تیسرا اور آخری دن ہے۔ 24 جون سے عابد علی خاں صدی ہال احاطہ سیاست عابڈس پر جاری اس ایجوکیشن فیئر کے اوقات 11 بجے تا 5 بجے دن ہیں۔ پیر 26 جون کو طلباء سرپرست مختلف کالجس کے نمائندوں سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور کالجس کی تفصیلات اور کورسیز میں داخلے کی جانکاری کرسکتے ہیں۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی اسپانسر شپ و لارڈس انجینئرنگ کالج کے معاون اسپانسر سے جاری اس ایجوکیشن فیئر میں 21 مختلف تعلیمی ادارہ جات حصہ لیتے ہیں۔ لارڈس کالج کے وائس چیرمین جناب توصیف احمد اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ڈائرکٹرس جناب غوث الدین اور محمد صادق علی نے شرکت کرکے شرکاء کی رہنمائی کی۔ کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم کے جناب ظہیر بیگ نے کونسلنگ سشن سے طلباء اور سرپرستوں کو منصوبہ بندی اور ایک مقصد بنانے کا مشورہ دیا۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈی ای او نے اسکالرشپ معلومات بتائی۔ ڈاکٹر ناظم علی و ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری نے مشاہدہ کرکے اظہار خوشنودی کی۔ ہائی ٹیک پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کے صدر بدر بن عبداللہ اور محمد علی رفعت نے ایم اے حمید کی گلپوشی کی۔ طلبہ و سرپرستوں نے ایمسیٹ اور نیٹ کونسلنگ سے استفادہ کیا۔ پیر کو 11 بجے تا 5 بجے ایجوکیشن فیئر میں شرکت کرسکتے ہیں۔