11 اکٹوبر کو جناب عامر علی خان کے ہاتھوں رسم اجرائی
حیدرآباد ۔ 8 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی کے زبان دوم تلگو جو انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کیلئے ہے، ادارہ سیاست کے تحت اشاعت عمل میں آئی۔ جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کی زیرنگرانی تلگو ماہرین تلگو پنڈت عبدالرفیع و عبدالماجد نے اس کو امتحانی نقطہ نظر سے تیار کیا ہے۔ اس کی رسم اجرائی جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں چہارشنبہ 11 اکٹوبر کو شام 4 بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست پر مقرر ہے۔ مسٹر وینکٹیشورلو DY.EO ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر گولکنڈہ زون اور اصغر علی خان فرزند ظہیرالدین علی خان مہمان خصوصی ہونگے۔ کسی بھی اسکول کے طالب علم بونافائیڈ پیش کرکے ایس ایس سی تلگو کوئسچن بنک حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکول صدور اپنے لیٹر ہیڈ پر درکار تعداد درج کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایم اے حمید نے طلباء وطالبات سے شرکت کی اپیل کی۔