سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک کی تقسیم

   

کریم نگر۔/21 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کے مختلف اردو میڈیم اسکولوں میں زبان دوم تلگو کے اہم سوالات پر مبنی مفید میٹریل جو عابد علی خان ایجوکیشن ٹرسٹ ،ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کئے گئے اس کی تقسیم زیر نگرانی سیاست ٹی وی رپورٹر کریم نگر عبداللہ اسد عمل میں لائی گئی۔طلباء اساتذہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ زبان دوم تلگو میں طلباء کو جو مشکلات درپیش ہورہی ہیں اسکے حل کے لئے سیاست کی جانب سے فراہم کردہ میٹریل کافی مفید و مددگار ہے۔طلباء نے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔آنے والے سالانہ امتحانات میں اعلٰی درجہ سے کامیابی حاصل کرنے کو عزم کیا۔جناب عامر علی خان صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کا عہد کیا۔اس موقع پر عبداللہ اسد، سرور شاہ بیابانی، رپورٹر سراج مسعود، محسن محی الدین اور سید مطہر الدین موجود تھے۔