سیاست ایس ایس سی کوئسچن بینک کی رسم اجراء تقریب

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : سیاست ایس ایس سی انگلش میڈیم کا کوئسچن بینک جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیر نگرانی ماہر اساتدہ نے انگلش ، میاتھس ، سائنس ، سوشیل اسٹیڈیز اردو / ہندی مضامین کے امتحانی نقطہ نظر سے تیار کیا ہے ۔ اس کی رسم اجرائی جمعرات 9 جنوری کو 4-30 بجے شام محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست میں مقرر ہے ۔ مہمانان خصوصی جسٹس ای اسماعیل ، کرشمہ گلزار سی اے ہونگے اور اعزازی مہمانان فضل الرحمن خرم ، محمود ساجد اور وقار خالد ہونگے ۔ ایم اے حمید نے طلبہ ، سرپرستوں سے وقت پر شرکت کی اپیل کی ۔