سیاست ٹی وی کا ایک اہم سنگ میل

   

دنیا بھر میں مشہور روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کئے گئے سیاست ٹی وی نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اللہ رب العالمین کے فضل و کرم اور سیاست ٹی وی کے ناظرین کے اعتبار کی وجہ سے سیاست ٹی وی دن بہ دن مقبول ہو رہا ہے۔ یوٹیوب پر تین لاکھ سے زیادہ سبسکرائبرس کے بعد اب چھ ہزار سے زیادہ ویڈیوز اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ خود یوٹیوب نے اس سلسلے میں سیاست ٹی وی کو اس کی مبارکباد دی ہے اور مقبولیت کا اعتراف کیا ہے۔ واضح رہے کہ تین سال سے کم عرصے میں سیاست ٹی وی نے اپنی منفرد پہچان بنالی ہے۔ روزانہ قومی، عالمی، پرائم ٹائم اور خبرنامہ کے ساتھ ساتھ خبروں پر تبصرہ کا پروگرام خبر و خیال پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہندی زبان میں جنوبی ہند کے بلیٹن کے علاوہ ہندی سماچار بلیٹن بھی ناظرین میں مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ کیریئر گائیڈنس کا پروگرام وقتاً فوقتاً پیش کیا جارہا ہے تاکہ طلباء کی تعلیم و رہنمائی ہوسکے۔ فلمی اور تفریحی پر مشتمل پروگرام بھی پیش کئے جارہے ہیں۔ سیاست ٹی وی کے نیوز بلیٹن اور دیگر پروگرامس ہیتھ وے نیٹ ورک کے ساتھ یوٹیوب پر دیکھے جاسکتے ہیں۔