حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) قارئین روزنامہ سیاست اور سیاست ٹی وی ناظرین کو یہ اطلاع دیتے ہوئے ہمیں کافی مسرت ہو رہی ہے کہ انتہائی قلیل عرصے میں سیاست ٹی وی نے اپنی منفرد پہچان بنالی ہے ۔ 15 اگست 2018 کو سیاست ٹی وی کی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا تھا ۔ گیارہ مہینے سے بھی کم مدت میں سیاست ٹی وی نے اپنی قابل اعتبار شناخت قائم کرلی ہے ۔ ہیتھ وے سمیت مختلف نیٹ ورکس کے ذریعہ لاکھوں افراد تک سیاست ٹی وی ، نیوز بلیٹنس اور دیگر مختلف پروگرامس 24 گھنٹے پہونچا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ سوشیل میڈیا پر بھی سیاست ٹی وی بہت تیزی کے ساتھ مقبولیت کے درجے طئے کر رہا ہے ۔ اسی دوران اللہ تعالی کے فضل اور اس کے کرم سے جمعہ 5 جولائی کو 2019 کو ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ۔ سیاست ٹی وی کے یو ٹیوب چینل پر سبسکرائبرس کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ روزنامہ سیاست اور سیاست ٹی وی کا انتظامیہ ، ناظرین کے اس اعتماد کو سلام کرتا ہے ۔ امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں بھی سیاست ٹی وی کے چاہنے والوں کا تعاون جاری رہے گا ۔
