سیاسی قیدیوں کو عام معافی دینے صدرکانگو کا اعلان

   

کنساس۔/2 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حالیہ منتخب ڈاکٹر کانگو صدر فلکس تھیسکڈی نے آج عہد کیا کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں کو عام معافی دے دیں گے اور سیاسی وجوہات کے باعث ملک سے فرار ہونے والوں کو وطن واپس آنے کیلئے اقدامات کریں گے۔ ہمارے ملک میں جمہوری عمل کا آغاز ہوا ہے اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ابتدائی 100 کے دوران بڑے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے کشیدگی کو دور کیا جائے گا۔

لندن ایر پورٹ پر حادثہ، 8 زخمی
لندن۔/2مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن اسٹینٹیڈ ایرپورٹ پر طیارہ کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا جس میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اس حادثہ کی وجہ سے تقریباً 3 گھنٹے تک پرواز معطل کردی گئی۔ طیارہ کے عملے نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ انجن میں کچھ خرابی پیدا ہوئی ہے اس لئے طیارہ کے عملے نے باہر جانے کا دروازہ کھول دیا اور مسافرین کو عجلت میں اُتارا گیا تو طیارہ سے گر کر 8 مسافرین زخمی ہوئے۔