نئی دلی : سی پی ایم جنرل سکریٹریز سیتارام یچوری کے دیہانت کے بعد اب ان کے جانشین کیلئے قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں جس کے مطابق پارٹی آئندہ سال اپریل تک کسی سینئر قائد کو عارضی طور پر جنرل سکریٹری مقرر کرسکتی ہے کیونکہ آنجہانی کی تیسری میعاد آئندہ سال اپریل میں اختتام پذیر ہونے والی تھی۔ دریں اثناء پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پرکاش کرت کو فی الحال عبوری طور پر جنرل سکریٹری کی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں جبکہ پارٹی کے ہی ایک دیگر حلقہ کا یہ ماننا ہیکہ برندا کرت کو یہ ذمہ داری سونپی جانی چاہئے کیونکہ موصوفہ قومی سیاست میں ایک جانا مانا خاتون چہرہ ہیں۔ دوسری طرف اگر پارٹی کل وقتی جنرل سکریٹری منتخب کرنا چاہتی ہے تو اس کیلئے ایک نیا چہرہ یعنی بی وی راگھولو کا انتخاب عمل میں آسکتا ہے۔