سید عظمت اللہ حسینی کی دہلی میں کے سی وینوگوپال سے ملاقات

   

چھتیس گڑھ کے چار اضلاع میں پارٹی صدور کے انتخاب پر تیار کردہ رپورٹ کی پیشکشی
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : صدر نشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے چھتیس گڑھ کے چار اضلاع میں سنگھٹن سریجن ابھیان کے تحت 9 دن تک قیام کرتے ہوئے اضلاع صدور کے انتخاب کے سلسلے میں تیار کردہ رپورٹ دہلی میں کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری و انچارج تنظیمی امور کے سی وینوگوپال اور کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری انچارج چھتیس گڑھ کانگریس امور سچن پائیلٹ کے حوالے کردی ۔ کانگریس ہائی کمان نے چھتیس گڑھ کے چار اضلاع کے صدور کا انتخاب کرنے کی ذمہ داری سید عظمت اللہ حسینی کو سونپی تھی ۔ انہوں نے وہاں 9 دن تک چار اضلاع سوکمار ، دنتواڑہ ، بیجاپور اور نارائن پور میں قیام کیا ۔ ہر ضلع میں 2 دن کا وقت گذارا ۔ پہلے ضلع کانگریس کمیٹی کے قائدین کا اجلاس طلب کیا ۔ اس کے بعد ضلعی کانگریس قائدین سے ون ٹو ون بات چیت کی ۔ اس کے بعد بلاک کانگریس کمیٹیوں کا اجلاس طلب کیا ۔ اس کے بعد قائدین سے ون ٹو ون ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ سماجی و رضاکارانہ تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ سید عظمت اللہ حسینی نے بتایا کہ رپورٹس کی تیاری میں راہول گاندھی کی ترجیحات کو اہمیت دیتے ہوئے سماج کے تمام طبقات کے 3 تا 6 قائدین کے ناموں کو شامل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کی گئی ۔ جس میں ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، اقلیتی اور خواتین کو اہمیت دی گئی ۔ انہوں نے سابق چیف منسٹر چھتیس گڑھ ، صدر کانگریس چھتیس گڑھ اور قائد اپوزیشن چھتیس گڑھ سے ملاقات کی ۔ پارٹی کے لیے خدمات انجام دینے والے حقیقی قائدین کے ناموں کو فہرست میں شامل کیا ۔ بعد ازاں دہلی پہونچکر اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں کے سی وینوگوپال اور سچن پائیلٹ سے ملاقات کی ۔ چھتیس گڑھ کے چار اضلاع میں کانگریس کی تنظیم جدید کے لیے تیار کی گئی رپورٹ حوالے کردی۔ 2