حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : صدر ضلع وقار آباد کانگریس کمیٹی ٹی رام موہن ریڈی نے سید قادر کو ضلع وقار آباد کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری نامزد کیا اور انہیں کانگریس پارٹی کے استحکام کے لیے خدمات انجام دینے کی ہدایت دی ہے ۔ سید قادر نے انہیں ضلع وقار آباد کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری نامزد کرنے پر صدر ضلع کانگریس رام موہن ریڈی اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وقار آباد میں کانگریس کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔۔