سفیر فلسطین عد نا ن ابو الہا ئجا کی جانب سے عیا دت
حیدرآباد۔21/ اکٹوبر(پریس نوٹ) جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر روز نامہ رہنمائے دکن و چیرمین انڈ و عرب لیگ حیدرآباد کی جلد از جلد مکمل صحت یا بی کی دعاؤں کیسا تھ سفیر فلسطین متعینہ ہند مسٹر عدنان ابوالحائجا نے عیا دت کی۔ سید وقار الدین ان دنوں اولیو ہاسپٹل میں ز یر علا ج ہیں۔سفیر فلسطین نے کہا کہ صدر فلسطین جناب محمود عباس چیر مین انڈ و عرب لیگ کی عا جلا نہ صحت یا بی کے خو ا ہاں ہیں۔ سفیر فلسطین نے گذ شتہ دو یوم سے حیدرآباد میں قیا م پذیر ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت ہا سپٹل میں گز ارا۔ انہوں نے ڈ اکٹر بنسل سے وقار الدین کی صحت کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وقار الدین کی صحت یابی کے بعد ہر سال انہیں دورہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی زیا رت سرکاری مہمان کے طو ر پر کروا ئی جا ئے گی۔ صدر فلسطین جناب محمود عباس خود وقار الدین کا استقبا ل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سید وقار الدین کی ہند اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے با لخصوص مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی با ز یا بی کے لئے خد مات نا قا بل فرا موش ہے۔ عرب دنیا میں وقار الدین کو قا بل قدر نگا ہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سفیر فلسطین نے کہا کہ وہ فلسطین کی عوا م کی جانب سے اللہ رب العزت کی با ر گا ہ میں دعا گو ہیں آج شا م فلسطینی عوام کی جانب سے وقار الدین کے لئے نیک خواہشات لئے وہ د ہلی روا نہ ہو گئے۔