سیدس کرئیشن قیام کے 8 سال موتی گلی کے شوروم میں دلکش ملبوسات

   

بزنس کونسا بھی ہو چاہے پبلی کشن ہو یا ٹکسٹائیل ۔ جو افراد خاندانی بزنس مین ہوتے ہیں وہ بزنس کو ترقی کی طرف گامزن کرتے ہیں ۔ سیدس کرئیشن ملبوسات کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام بن چکا ہے ۔ پبلی کیشن ، کتب فروشی ، میڈیکل بک ، ڈسٹری بیوشن جو چوتھی نسل کا کاروبار ہے اب ٹکسٹائیل کے بزنس میں قدم رکھے 8 سال کا عرصہ ہوچکا ۔ پتھر گٹی برانچ کے بعد موتی گلی لاڈ بازار میں چومحلہ پیالیس کے قریب کارنر پر ایک دیدہ زیب شوروم جاذب نظر ہے ۔ برانڈڈ ٹکسٹائیل کرتا پاجامے ، سوٹ کے کپڑے ، شیروانی ، برانڈڈ اور ڈیزائنر انتہائی واجبی قیمت پر دستیاب ہیں ۔ تیار بھی ملتے ہیں اور اپنے پسند اور ڈیزائن کے مطابق تیار بھی کروائے جاتے ہیں ۔ سیدس کرئیشن کے منیجنگ ڈائرکٹر سید وحید صاحب نے ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ ان کے ٹکسٹائیل کی یہ نمایاں خصوصیت ہے کہ ایک بار جو گاہک آتا ہے وہ بار بار آتا ہے ۔ انہیں اپنے کسٹمرس کا پورا اعتماد حاصل ہے ۔ ریڈی میٹ سوٹ ، شیروانی ، صدری ، کرتا پاجامہ ، پٹھانی ہر وقت دستیاب رہتے ہیں ۔ ڈیزائنرس پیس ہمہ اقسام کے ہیں ۔ پارکنگ کی خصوصی سہولت ہے ۔ ریڈی میڈ کے علاوہ اسٹیچنگ کی بھی سہولت ہے اور کوئی بھی ڈریس ہو یا جودھپوری صرف 24 گھنٹے میں ارجنٹ تیار کروائے جاتے ہیں ۔ دولہے سے باراتیوں تک شادی بیاہ کی تقریب ہو یا عید و تہوار موقع کے لحاظ سے خصوصی پیشکش ہوتی ہے ۔ ہر عمر کے افراد کے لیے چاہے بچے ہوں جواں یا بوڑھے ہر عمر کے افراد کے لیے کرتا پاجامے ، شیروانی ، پگڑی ، سلیم شاہی ، جوتی و دیگر ملبوسات دستیاب ہیں ۔ سیدس کرئیشن ، موتی گلی ، چومحلہ پیالیس ، خلوت روڈ حیدرآباد ۔تفصیلات کے لیے فون نمبر : 9848249198 پر ربط کریں ۔۔