سیدہ خنصہ کو تحریری مقابلے میں ریاستی سطح پر دوسرامقام

   

Ferty9 Clinic

کورٹلہ ۔محکمہ اعلیٰ تعلیم ریاست تلنگانہ کی قیادت میںماہ مئی میں کنیکٹ چانسلر پروگرام کے ذریعہ کووڈ19-پر شعور بیداری کے لئے پی جی اور ڈگری کے طالبات کے لئے نظم‘ کہانیاں ‘ اور تحریری مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ضلع جگتیال کے کورٹلہ ڈگری کالج سے تعلق رکھنے والی بی اے سال اول کی طالبہ سیدہ خنصہ نے ریاستی سطح پر تحریری مقابلے میں دوسرامقام حاصل کرتے ہوئے دس ہزار روپئے نقد انعام اور توصیفی سند حاصل کرنے پر آج ضلع کلکٹر جگتیال جی روی نے اپنے چمبر میں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر کالج پرنسپل مسز واسوائی ‘ لکچررس ملکا ارجن‘ حمیر ا سلطانہ‘اور دیگر موجودتھے۔