’’سیرا‘‘ میں تمنا بھاٹیہ کے پوسٹر کی اجرائی

   

میگا اسٹار چرنجیوی کی توقعات سے بھرپور فلم ’’سیرا‘‘ کی شوٹنگ تیزی سے چل رہی ہے۔ اس میں ہیروئین کے رول میں نین تارا نظر آئیں گی۔ اس کا ڈائرکشن اسٹار ڈائرکٹر سریندر ریڈی کررہے ہیں اب تک اس فلم سے متعلق چرنجیوی، امیتابھ بچن، نین تارا، وجئے ستھوپتی، سدیپ کے پوسٹرس ریلیز کئے گئے جسے شائقین نے کافی پسند کیا۔ اب اس میں ہیروئین کا کردار کررہیں ادا کارہ تمنا کا ایک پوسٹر ریلیز کیا گیا جس میں وہ ایک نئے انداز میں نظر آرہی ہیں۔ اس فلم میں ان کے کردار کا نام لکشمی ہے۔ یہ کردار اس وقت سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہا ہے ۔