سیرت النبی ﷺ کے میوزیم کا افتتاح

   

جدہ ۔ 12 مئی (ایجنسیز) رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم علماء مسلمین کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے موریتانیہ کے صدر محمد ولد الغزوانی کے ہمراہ نواکشوط میں سیرت النبی ﷺ کے میوزیم کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام میوزیم کے بین الاقوامی توسیعی منصوبے کا حصہ ہے۔ علاوہ ازیں گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے ساحلی شہر جدہ میں امریکہ کے قونصل جنرل رفیق منصور سے ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔